Champions Trophy: Australia and Afghanistan match; traffic plan issued

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ کے لیے ٹریفک پلان جاری


گدافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان جاری چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔ غلط پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، اور کوئی سڑک مستقل طور پر بند نہیں کی جائے گی۔ مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت تمام بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ اسی طرح فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ سی ٹی او لاہور نے شہریوں اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط پارکنگ سے گریز کریں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مخصوص پارکنگ اسٹینڈز استعمال کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں