پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دارالحکومت میں قائم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔
اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ 2018 میں سٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ 2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی اور 2024 میں سٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔