مشہور امریکی شخصیت کم کارڈیشین نے اپنے سابق شوہر کانیے ویسٹ کے ساتھ بچوں کی پرورش کے ایک خاص طریقے پر روشنی ڈالی۔
یہ سابق جوڑا چار بچوں کے والدین ہیں: نارتھ، سینٹ، شکاگو، اور سالم۔
ہولو ریئلٹی سیریز “دی کارڈیشینز” کے نئے ایپی سوڈ میں، کم اور کانیے اپنی 11 سالہ بیٹی نارتھ کی “دی لائن کنگ” کے 30 ویں سالگرہ کے کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ساتھ موجود تھے۔
کم کارڈیشین نے تسلیم کیا کہ وہ تقریب کے دوران بے حد نروس تھیں اور کانیے ویسٹ کے ساتھ اسٹیج کے پیچھے رہتے ہوئے انہیں “ہارٹ اٹیک” جیسا محسوس ہوا کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے بارے میں فکرمند تھیں۔
انہوں نے کہا: “اس کے والد نے ریہرسل میں حصہ لیا اور وہ وہاں موجود تھے۔”
کانیے ویسٹ نے کنسرٹ کے گرافکس میں تبدیلی کی خواہش ظاہر کی، جس پر کم نے فوراً اتفاق کرتے ہوئے کہا:
“بالکل، بالکل! اور میں نے سوچا کہ اگر ان کی تجاویز لی جائیں تو شو کی کوالٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔”
کم نے مزید کہا: “کانیے اور میں ہمیشہ اپنے بچوں کے لیے بہترین چاہتے ہیں، اور جب بھی ہم ان کی حمایت کے لیے موجود ہوتے ہیں، تو ہمیشہ مثبت ماحول ہوتا ہے۔”
کم کارڈیشین نے نارتھ کی شاندار پرفارمنس کی بھی تعریف کی۔
یاد رہے کہ کم اور کانیے کی شادی تقریباً سات سال تک رہی، لیکن 2021 میں ان کی طلاق ہو گئی۔