ایپل نے جدید چپ کے ساتھ نیا بجٹ فرینڈلی آئی فون 16e متعارف کروا دیا

ایپل نے جدید چپ کے ساتھ نیا بجٹ فرینڈلی آئی فون 16e متعارف کروا دیا


ایپل نے بدھ، 19 فروری 2025 کو اپنے آئی فون 16 سیریز میں ایک نیا اضافہ کرتے ہوئے بجٹ فرینڈلی اور طاقتور فیچرز کے حامل آئی فون 16e کی رونمائی کی۔

یہ نیا اور سستا آئی فون A18 چپ اور جدید Apple C1 چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں 48 میگا پکسل فیوژن کیمرا اور ایپل انٹیلیجنس کے لیے خصوصی سپورٹ شامل ہے۔ اس فون کے کچھ منفرد فیچرز، جیسے ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائنڈ مائی، بغیر موبائل نیٹ ورک یا وائی فائی کے سیٹلائٹ کے ذریعے کام کر سکتے ہیں۔

ایپل کے نائب صدر برائے ورلڈ وائیڈ آئی فون پروڈکٹ مارکیٹنگ، کائین ڈرینس، نے کہا، “آئی فون 16e میں وہ تمام خصوصیات شامل ہیں جنہیں ہمارے صارفین آئی فون 16 سیریز میں پسند کرتے ہیں، بشمول شاندار بیٹری لائف، جدید A18 چپ سے تقویت یافتہ تیز پرفارمنس، انوویٹو 2-ان-1 کیمرا سسٹم، اور ایپل انٹیلیجنس۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں آئی فون 16e کی لانچنگ پر بے حد خوشی ہے، کیونکہ یہ ایک بجٹ فرینڈلی آپشن کے طور پر آئی فون کے تجربے کو مزید زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں مدد دے گا۔

علاوہ ازیں، ایپل کے مطابق، نیا آئی فون 16e دو دھندلے رنگوں، بلیک اور وائٹ، میں دستیاب ہوگا۔ اس کی پری آرڈرز کا آغاز جمعہ، 21 فروری 2025 سے ہوگا، جبکہ شپنگ ایک ہفتے بعد، 28 فروری 2025 سے شروع ہو گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں