بلیک لائیولی کا جسٹن بالڈونی کے خلاف مزید الزامات کا انکشاف

بلیک لائیولی کا جسٹن بالڈونی کے خلاف مزید الزامات کا انکشاف


بلیک لائیولی نے اپنے ترمیم شدہ مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ دو خواتین کو پیش کریں گی، جنہوں نے فلم کے سیٹ پر “غیر آرام دہ” محسوس کیا، تاکہ وہ جسٹن بالڈونی کے خلاف گواہی دے سکیں۔

منگل کی رات، گوسپ گرل کی سابقہ اداکارہ نے اپنی ترمیم شدہ درخواست میں بڑے دعوے کیے۔

141 صفحات پر مشتمل اس قانونی دستاویز میں درج ہے، “مس لائیولی اکیلی نہیں تھیں جو مسٹر بالڈونی کے خلاف شکایت کر رہی تھیں بلکہ انہوں نے 2023 میں اس مسئلے پر بروقت اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ، جسٹن بالڈونی نے اس وقت ان شکایات کو تحریری طور پر تسلیم کیا تھا۔”

دستاویز کے مطابق، جسٹن بالڈونی کو ان دیگر خواتین کے بارے میں معلوم تھا، جو ان کے “رویہ” کی وجہ سے غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں۔

تاہم، ان خواتین کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، لیکن درخواست میں درج ہے کہ “انہوں نے مس لائیولی کو اپنی بات شیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے اور وہ دریافت کے عمل میں گواہی دیں گی اور متعلقہ شواہد فراہم کریں گی۔”

بلیک لائیولی نے مزید انکشاف کیا کہ مئی 2023 میں اپنی شکایات درج کروانے کے بعد، “ایک اور خاتون کاسٹ ممبر” نے بھی اسی طرح کی شکایت سونی کی ایگزیکٹیو اینج گیانیٹی سے کی۔

قانونی دستاویز میں وضاحت کی گئی کہ، “حالانکہ اس خاتون کاسٹ ممبر کو آگے آنے میں شدید ہچکچاہٹ تھی، پھر بھی اس نے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ جسٹن بالڈونی کے رویے کی وجہ سے فلم کی تیاری متاثر ہو رہی ہے۔”

بعد ازاں، محترمہ گیانیٹی نے یہ خدشات “وے فیرر” کمپنی کے ساتھ شیئر کیے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسٹن بالڈونی نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں