ٹام ہالینڈ نے اپنی نان الکحلک بیئر برانڈ BERO پر مزاحیہ تبصرہ کیا

ٹام ہالینڈ نے اپنی نان الکحلک بیئر برانڈ BERO پر مزاحیہ تبصرہ کیا


معروف اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی نان الکحلک بیئر برانڈ BERO پر ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے ایک ہلکے پھلکے انداز میں ویڈیو شیئر کی۔

اداکار سے کاروباری شخصیت بننے والے ٹام نے منگل، 18 فروری کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک دلچسپ تجربہ شیئر کیا، جس میں وہ امریکہ میں مختلف اسٹورز میں اپنی پروڈکٹ تلاش کرنے کی جدوجہد کرتے نظر آئے۔

انہوں نے ویڈیو کلپس میں وضاحت کی کہ وہ کچھ عرصے سے ملک سے باہر تھے اور اب اپنی برانڈ کی مارکیٹنگ حکمتِ عملی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں، مشہور اداکار نے کہا، “یہ دوسرا اسٹور ہے جہاں میں آیا ہوں کیونکہ پچھلے اسٹور میں یہ پروڈکٹ دستیاب نہیں تھی، جو کہ بہترین مارکیٹنگ نہیں کہلا سکتی۔”

28 سالہ اداکار نے اپنی ویڈیو پر کیپشن لکھا، “آج میں اسے ضرور ڈھونڈوں گا۔”

ویڈیو کے آخری حصے میں، اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کے اسٹار نے کئی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر BERO تلاش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انچارٹڈ کے اداکار نے کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا، “اچھا، تو آخر کار کامیابی مل گئی، میں نے کچھ بیئرز ڈھونڈ لیں!” انہوں نے اپنی نان الکحلک ڈرنک کے سنہری کیس کو دکھاتے ہوئے مزید کہا، “میں نے خرید لیا!”

ٹام ہالینڈ نے اکتوبر 2024 میں اپنی نان الکحلک بیئر برانڈ BERO متعارف کرائی تھی۔

اداکار نے یہ برانڈ اس خیال کے تحت بنایا کہ ایک اعلیٰ معیار کی نان الکحلک ڈرنک تیار کی جائے، تاکہ وہ لوگ بھی خود کو محفلوں کا حصہ محسوس کریں جو روایتی مشروبات استعمال نہیں کرتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں