کم کارڈیشین کی Saturday Night Live میں شاندار واپسی

کم کارڈیشین کی Saturday Night Live میں شاندار واپسی


مشہور ماڈل اور بزنس وومن کم کارڈیشین نے حیران کن طور پر Saturday Night Live کے 50ویں سالگرہ ایڈیشن میں شاندار واپسی کی۔

44 سالہ اسٹار نے اس خاص موقع کے لیے خصوصی پرفارمنس پیش کی، جس میں انہوں نے مشہور اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن، وِل فیرل، انا گاسٹیئر اور فریڈ آرمسن کے ساتھ اسکیچ میں شرکت کی۔ یہ سب مہاریل سسٹرز کے مشہور گانے اور رقص کو مزاحیہ انداز میں پیش کر رہے تھے۔

دوسری جانب، وِل فیرل نے رابرٹ گولیٹ کا کردار نبھایا، جو ان بہنوں میں سے ایک کو اپنی بیوی کے طور پر چننے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک خاص لمحے میں، کرسٹن وِیگ نے مزاحیہ انداز میں کم کارڈیشین کی کمر پر ڈرم بجانے کی اداکاری کی، جس پر شو کے حاضرین قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔

یہ کارڈیشین کی SNL میں تین سال بعد واپسی تھی۔ آخری بار وہ 2021 میں شو کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس وقت ان کے سابق شوہر اور مشہور ریپر کانیے ویسٹ نے ان کی مدد کی تھی اور انہیں ابتدائی مونو لاگ کے لیے کچھ مکالمے اور ملبوسات تجویز کیے تھے۔

اس شاندار تقریب میں کئی دیگر ہالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی، جن میں سبرینا کارپینٹر، مارٹن شارٹ، رابرٹ ڈی نیرو، ٹام ہینکس، اسٹیو مارٹن، بیڈ بنی، مائلی سائرس اور کئی دیگر شامل تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں