اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت محکمہ زلزلہ پیمائی کے مطابق 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ 17 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں آیا، جس کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی محسوس کیے گئے۔
محکمہ زلزلہ پیمائی کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، مری، اور جہلم سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے باعث مختلف علاقوں کے رہائشی خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔