سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 4,700 روپے کم ہوگئی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 4,700 روپے کم ہوگئی


مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ سونا 4,700 روپے سستا ہوگیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، اس کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3,01,500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,030 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2,58,487 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں 50 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 2,883 ڈالر پر آگیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل ہی سونے کی قیمت میں 2,200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں