امریکی رکن کانگریس اور ریپبلکن رہنما جو ولسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستانی حکام پر پابندی کے لیے ایک خصوصی قانون تیار کر رہے ہیں۔
🔹 ‘پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ’ کے نام سے تیار ہونے والے اس مسودے کا مقصد ان حکومتی شخصیات پر پابندیاں لگانا ہے جو عمران خان کے مقدمات اور سزا کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔
🔹 جو ولسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا یہ اقدام جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔
🔹 وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن ہیں، اور ریپبلکن پالیسی کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں۔
🔹 حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کی تھی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں سیاسی صورتحال کشیدہ ہے اور عمران خان کی سزا عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔