فروری، جو کہ ایک ٹھنڈا مہینہ ہونے کے ساتھ ساتھ، رات کے آسمان پر کئی فلکیاتی مظاہر بھی پیش کرتا ہے۔
سی این این کے مطابق، فروری کا پورا برفانی چاند اس ہفتے دکھائی دے گا اور اس کے ساتھ ساتھ سیاروں کی قطار کی آخری جھلکیاں بھی نظر آئیں گی جو آہستہ آہستہ غائب ہو جائیں گی۔
یہاں کچھ اہم باتیں ہیں جو آپ کو برفانی چاند کے بارے میں جاننی چاہییں:
فروری 2025 میں مکمل چاند کب دیکھیں
ناسا کے مطابق، چاند کا مکمل مرحلہ بدھ کی صبح 8:53 ای ٹی پر عروج پر ہوگا، لیکن یہ چمکتا ہوا چاند جمعرات کی شام تک نظر آتا رہے گا۔
برفانی چاند کیوں کہا جاتا ہے؟
“اولڈ فارمرز ایلمنک” کے مطابق چاند کے پورے نام مختلف جگہوں سے آئے ہیں، جن میں مقامی امریکی، یورپی اور کولونیل امریکی ذرائع شامل ہیں۔
فروری کا برفانی چاند اس مہینے میں ہونے والی عام طور پر بھاری برفباری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے۔
عام طور پر فروری امریکہ کا سب سے برفباری والا مہینہ ہوتا ہے۔
2025 میں سیاروں کی قطار
اس کے علاوہ، چار سیارے بھی سورج غروب ہونے کے بعد فروری کے وسط تک نظر آئیں گے۔
سیارے جو 2025 میں قطار میں نظر آئیں گے، ان میں سے وینس مغرب میں چمک رہا ہوگا، جب کہ زرد نارنجی رنگ کا مریخ مشرقی آسمان پر بلند نظر آئے گا۔ مشتری اپنی زیادہ سے زیادہ چمک دکھائے گا، اور زحل سورج غروب ہونے کے پہلے 60 منٹ کے دوران مغرب کے نیچے مدھم طور پر نظر آئے گا۔