پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے منگل کو کہا کہ ٹیم کا مقصد تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔
تجدید شدہ کراچی اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا، “ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ شائقین میدان سے خوشی کے ساتھ واپس جائیں۔”
انہوں نے شائقین کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، “ہم جو کچھ بھی ہیں وہ شائقین کی بے پناہ حمایت کی وجہ سے ہیں۔”
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ انجری کی وجہ سے حارث رؤف کو نیو زیلینڈ کے خلاف ٹرائینیشن سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران میدان چھوڑنا پڑا تھا۔
پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹرائینیشن سیریز کا تیسرا میچ کھیلے گا۔ جیتنے والی ٹیم نیو زیلینڈ کے خلاف چوتھا اور آخری میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے کراچی کے شائقین سے کیا درخواست کی؟
گرین شرٹس اپنی چیمپئنز ٹرافی کی مہم کا آغاز 19 فروری کو نیو زیلینڈ کے خلاف کریں گے۔