جسٹن بیبر کا مائلی سائرس کو محبت بھرا خفیہ اشارہ!

جسٹن بیبر کا مائلی سائرس کو محبت بھرا خفیہ اشارہ!


پیچز کے گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک خوبصورت فوٹو ڈمپ شیئر کیا، جس میں انہوں نے گریمی ونر مائلی سائرس کے لیے ایک خاص محبت بھرا اشارہ دیا۔

جسٹن نے اپنی پوسٹ کے لیے مائلی کا مقبول گانا See You Again منتخب کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز ثابت ہوا۔

یہ دونوں گلوکار ایک طویل عرصے سے اچھے دوست ہیں، اور 2010 میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک ساتھ پرفارم بھی کر چکے ہیں۔

وائرل تصاویر میں، جسٹن بیبر اپنی اہلیہ، ہیلی بیبر کے ساتھ ایک رومانوی ڈنر ڈیٹ کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

ایک اور تصویر میں، وہ ہوائی جہاز کی کھڑکی کے قریب ایک سیلفی لیتے دکھائی دیے۔

جسٹن نے ایک اور تصویر اسٹوڈیو سے شیئر کی، جس نے ان کے ممکنہ میوزک کم بیک کی افواہوں کو مزید بڑھا دیا۔

ایک مداح نے کمنٹ کیا، “ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں بھائی، براہ کرم جلدی نیا میوزک ریلیز کریں اور اپنا خیال رکھیں۔”

ایک اور نے پوچھا، “جسٹن، کیا آپ ہمیں اس سال نئے البم سے سرپرائز دینے والے ہیں؟”

تیسرے مداح نے جوش و خروش سے لکھا، “جسٹن، ہم آپ کی واپسی کے لیے تیار ہیں! بہت وقت ہو گیا ہے، براہ کرم بتائیں کہ یہ سب جلدی ہونے والا ہے!”

گزشتہ ہفتے، جسٹن نیویارک میں اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ ایک ڈیٹ نائٹ پر بھی دیکھے گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں