عمران خان کی اپیل پر پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو پلانو میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان
رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس، ٹیکساس – پی ٹی آئی امریکہ کے کوآرڈینیٹر ندیم زمان نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کو اجاگر کرنے کے لیے ڈلاس میں ایک احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی۔ یہ احتجاج ہفتہ، 8 فروری کو ڈلاس کباب ہاؤس پلانو کے سامنے پارکنگ لاٹ میں صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ احتجاج عمران خان کی اپیل کے جواب میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی نتائج میں مبینہ چوری کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ تمام حامیوں اور کمیونٹی کے افراد کو یکجہتی کے اظہار کے لیے اس مظاہرے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
ندیم زمان نے کا کنا ہے کہ ، “یہ موقع ہے کہ ہم دنیا کو دکھائیں کہ بیرون ملک مقیمپاکستانی جمہوریت اور شفاف انتخابات کے حق میں کھڑے ہیں۔ ہم انصاف پر یقین رکھنےوالے تمام افراد کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔” انہوں نے تمام پی ٹی آئی حامیوں اور جمہوریت پسندوں سے اپیل ہے کہ وہ اس پُرامن اجتماع میں شرکت کریں۔ آئیے متحد ہو کر پاکستان کے لیے کھڑے ہوں اور انتخابی شفافیت کا مطالبہ کریں!
![](https://thejagotimes.com/ur/wp-content/uploads/2025/02/IMG_8991-300x246.jpeg)