پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں تمباکو کے استعمال پر پابندی

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں تمباکو کے استعمال پر پابندی


پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں سگریٹ نوشی اور تمباکو سے متعلق مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ اقدام طلباء میں سگریٹ نوشی کو کم کرنے اور تعلیمی اداروں میں صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

پنجاب کے سکول ایجوکیشن سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام اضلاع کے تعلیمی حکام کو اس پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر سگریٹ، ویز، نیکوٹین پاؤچ، شیشہ اور دیگر نشہ آور اشیاء کے اسکول کی حدود میں استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں نشہ اور تمباکو کے استعمال کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے۔ حکام نے انتباہ کیا ہے کہ جو اسکول اس ہدایت کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں