2025: جے پور میں سلور جوبلی کی شاندار تقریب، بالی ووڈ ستارے جگمگانے کو تیار !


IIFA IIFA 2025: جے پور میں سلور جوبلی کی شاندار تقریب، بالی ووڈ ستارے جگمگانے کو تیار !

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

جے پور میں IIFA 2025 کی 25ویں سالگرہ کے شاندار جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 8 اور 9 مارچ کو ہونے والے اس ایونٹ میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستارے پرفارم کریں گے، جن میں شاہ رخ خان، شاہد کپور، کرینہ کپور، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔ تقریب کے پہلے دن IIFA ڈیجیٹل ایوارڈز میں او ٹی ٹی انڈسٹری کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جبکہ 9 مارچ کو گرینڈ IIFA ایوارڈز کا انعقاد ہوگا، جس کی میزبانی کرن جوہر اور کارتک آریان کریں گے۔جے پور کی تاریخی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ، یہ IIFA کا سب سے بڑا اور یادگار ایڈیشن ثابت ہوگا، جو بھارتی سنیما کے عالمی اثر و رسوخ کو اجاگر کرے گا۔ ملنے والی تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (IIFA) اپنی 25ویں سالگرہ کا جشن منانے جا رہی ہے، جس میں بالی ووڈ کی چمک دمک اور گلیمر کو راجستھان کے ثقافتی دارالحکومت جے پور میں لایا جائے گا۔ IIFA ویک اینڈ اینڈ ایوارڈز 2025 کا انعقاد 8 اور 9 مارچ کو ہوگا، جو کہ شاندار فلمی تقریبات، اسٹار پرفارمنسز اور بھارتی سنیما کے عالمی سفر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار لمحات پر مشتمل ہوگا۔ یہ تاریخی سلور جوبلی ایڈیشن جے پور کو ایک فلمی جنت میں تبدیل کر دے گا، جہاں 25 سالہ فلمی سفر، آرٹسٹک مہارت، اور بھارتی سنیما کی عالمی پذیرائی کو منایا جائے گا۔

IIFA 2025 دو روزہ زبردست تقریبات پر مشتمل ہوگا، جہاں فلم انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ 8 مارچ: IIFA ڈیجیٹل ایوارڈز – OTT انڈسٹری کے اعزاز میں ایک منفرد تقریب

یہ پہلا موقع ہوگا جب IIFA تیزی سے بڑھتی ہوئی او ٹی ٹی اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ انڈسٹریکو ایک الگ تقریب کے ذریعے خراج تحسین پیش کرے گا۔ اس تقریب کی میزبانی بالی ووڈ اداکار وجے ورما، ابھیشیک بینرجی، اور اپارشکتی کھرانہ کریں گے، جو اپنی انرجی اور مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں۔فلم اسٹار نورا فتیحی سمیت دیگر معروف فنکاروں کی شاندار پرفارمنس تقریب کو چار چاند لگا دے گی۔

9 مارچ: IIFA ایوارڈز – گرینڈ فنالے

IIFA ایوارڈز 2025 کی مرکزی تقریب کرن جوہر اور کارتک آریان کی میزبانی میں ہوگی، جہاں بھارتی فلمی صنعت کے بہترین فنکاروں اور فلموں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹارز، جن میں شاہ رخ خان، شاہد کپور، مادھوری ڈکشٹ، اور کرینہ کپور خانشامل ہیں، شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔ یہ تقریب بالی ووڈ کی سب سے بڑی شخصیات کو ایک ہی اسٹیج پر اکٹھا کرے گی، جہاں 25 سالہ فلمی سفر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں بالی ووڈ اسٹارز کا جوش و خروش قابل دید ہے  سپر اسٹار شاہ رخ خان نے IIFA کے اس تاریخی لمحے پر بات کرتے ہوئے کہا، “IIFA کے ساتھ میری کئی حسینیادیں جڑی ہوئی ہیں۔ لندن میں اس کے آغاز سے لے کر جے پور میں اس کی سلور جوبلی تک،یہ پلیٹ فارم بھارتی سنیما کی عالمی پہچان کا اہم ذریعہ رہا ہے۔ اس کا حصہ بننا میرے لیےاعزاز کی بات ہے۔ کرن جوہر نے کہا کہ IIFA “بھارتی سنیما کے لیے ایک خوبصورت جشن” ہے۔ انہوں نے مزید کہا، چوتھی بار IIFA کی میزبانی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، اورجے پور اس تاریخی تقریب کے لیے بہترین جگہ ہے۔ کارتک آریان نے پہلی بار اس تقریب کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “IIFA کا 25واں ایڈیشن جے پور میں یادگار ہوگا۔اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بننا میرے لیے خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔ جبکہ کرینہ کپور خان نے اپنے دادا راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کی تیاری کے حوالے سے کہا، یہپرفارمنس میرے لیے بہت خاص ہے۔ IIFA کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ مضبوط رہا ہے، اورمیرے دادا کو اتنے بڑے پلیٹ فارم پر خراج تحسین پیش کرنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہوگا۔

مادھوری ڈکشٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “IIFA میری فلمی زندگی کاایک اہم حصہ رہا ہے۔ جے پور میں پرفارم کرنا، جو اپنی ثقافتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے،میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

جے پور: IIFA سلور جوبلی کے لیے بہترین مقام کیونکہ جے پور، جسے پنک سٹی بھی کہا جاتا ہے، اپنی تاریخی عمارتوں، محلات، اور قلعوں کی بدولت IIFA کے سب سے بڑے ایڈیشن کے لیے ایک مثالی جگہ ثابت ہوگا۔ اس ایونٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز، فلمساز، بین الاقوامی مہمان، اور ہزاروں شائقین شرکت کریں گے، جو جے پور کو فلمی دنیا کا مرکز بنا دے گا۔ IIFA  نے اپنی سلور جوبلی کے لیے جے پور کا انتخاب بھارت کی ثقافتی ورثے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔ یہ شہر اپنی شاہی خوبصورتی اور فنون لطیفہ کی تاریخ کی وجہ سے اس یادگار لمحے کو مزید دلکش بنا دے گا۔ واضع رہے کہ 1999 میں اپنے آغاز کے بعد سے، IIFA بھارتی سنیما کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لندن، نیویارک، میڈرڈ، اور دبئی جیسے شہروں میں اپنی تقریبات منعقد کرنے کے بعد، IIFA 2025 نہ صرف ایک جشن ہوگا بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے عالمی اثر و رسوخ کا ایک اہم مظہر بھی ہوگا۔ اور بجلی کی طرح چمکتی پرفارمنسز، شاندار لمحات، اور فلمی دنیا کا بے مثال تجربہ – IIFA 2025 بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ثابت ہوگا! تو اپنی تقویم میں 8-9 مارچ 2025 کی تاریخ درج کر لیں، اور جے پور میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے کے لیے تیار ہو جائیں!


اپنا تبصرہ لکھیں