برونو مارز نے مشہور 50 ملین ڈالر کے جوا کے قرضہ کی افواہ پر نیا بیان دیا

برونو مارز نے مشہور 50 ملین ڈالر کے جوا کے قرضہ کی افواہ پر نیا بیان دیا


لاس اینجلس: گرامی ایوارڈ یافتہ گلوکار برونو مارز نے اپنے مشہور 50 ملین ڈالر کے جوا کے قرضے کی افواہ پر نیا بیان دیا ہے۔

39 سالہ گلوکار نے اپنے اسٹریمنگ سروس پلیٹ فارم اسپوٹیفائی پر ایک بڑی کامیابی کے بارے میں انسٹاگرام اسٹوریز پر اعلان کیا۔

برونو نے ایم جی ایم ریزورٹس کے ساتھ اپنے 50 ملین ڈالر کے جوا کے قرضے سے متعلق پچھلی افواہ پر مذاق کیا اور لکھا، “اسٹریم کرتے رہو، میں جلد ہی قرض سے باہر نکلوں گا۔”

اس شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہ پہلی بار ایک ایسا فنکار بنے ہیں جس نے ماہانہ 150 ملین سے زائد سامعین حاصل کیے۔

14 مارچ 2024 کو نیوز نیشن میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا تھا کہ برونو مارز کے ایم جی ایم ریزورٹس کے ساتھ مالی مسائل ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے کہا تھا، “وہ ایم جی ایم کو لاکھوں ڈالر کے مقروض ہیں اور ان کے قرضے 50 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ایم جی ایم انہیں بنیادی طور پر اپنے قبضے میں رکھتا ہے۔”

When I Was Your Man گلوکار “ہر سال 90 ملین ڈالر کماتے ہیں جو انہوں نے جوئے خانے کے ساتھ معاہدے سے حاصل کیے، لیکن پھر انہیں اپنے قرضے کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے… ٹیکس کے بعد، مارز ہر رات 1.5 ملین ڈالر کماتے ہیں۔”

کام کے حوالے سے، برونو کا بلیک پنک کی روزے کے ساتھ گایا گیا گانا APT نے بل بورڈ ہاٹ 100 پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں