“یہ قومی مفاد میں ہے کہ ان قتلوں سے متعلق تمام ریکارڈز کو بلا تاخیر جاری کیا جائے” ٹرمپ کا حکم
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے ذریعے جان ایف کینیڈی کے قتل کے بارے میں آخری خفیہ دستاویزات کی رہائی کا حکم دیا گیا۔ یہ قتل 60 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مختلف سازشی نظریات کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ آرڈر 1960 کی دہائی کے قتلوں، جن میں جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی ہلاکتیں شامل ہیں، پر بھی دستاویزات کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا، “یہ بڑی بات ہے، ہے نا؟ بہت سے لوگ اس کا انتظار کر رہے تھے، برسوں سے، دہائیوں سے۔”
اس آرڈر کے مطابق کینیڈی کے قتل کی تمام دستاویزات کو بغیر کسی ترمیم کے مکمل طور پر جاری کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اس عمل کو ملک کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ تمام ریکارڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں گے۔