ڈیلن اوبرائن کو فلمی میلے میں شرکت سے قبل بڑی خوشخبری ملی

ڈیلن اوبرائن کو فلمی میلے میں شرکت سے قبل بڑی خوشخبری ملی


ڈیلن اوبرائن اپنی آنے والی ہارر تھرلر فلم Send Help میں مرکزی کردار کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

جسٹ جیئرڈ کے مطابق، Not Okay کے اداکار ڈیلن اوبرائن کو اسپائیڈر مین کے ہدایت کار سیم ریمی کی نئی فلم میں راچل میک ایڈمز کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے۔

Send Help کی کہانی ایک خاتون ملازمہ کے گرد گھومتی ہے، جو ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد اپنے باس کے ساتھ ایک ویران جزیرے میں زندہ رہنے کی کوشش کرتی ہے۔

مشہور اداکارہ راچل میک ایڈمز نے پہلی بار اکتوبر 2024 میں اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی، جسے “کلاسک فلموں Misery اور Castaway کے درمیان کچھ” قرار دیا گیا۔

کرس پینگ بھی اس فلم میں ایک نامعلوم کردار کے لیے ان معروف ستاروں کے ساتھ کام کریں گے۔

راچل میک ایڈمز 2004 میں اپنی مشہور فلموں The Notebook اور Mean Girls کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ انہوں نے ریمی کی 2022 کی مارول فلم Doctor Strange in the Multiverse of Madness میں بھی اہم کردار ادا کیا، جہاں وہ مرکزی کردار کی محبت کی دلچسپی کے طور پر نظر آئیں۔

دوسری طرف، ڈیلن اوبرائن کو ایم ٹی وی کے Teen Wolf میں اسٹائلز اسٹلنسکی اور Maze Runner فرنچائز میں تھامس کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔

ڈیلن اوبرائن 2025 کے سنڈینس فلمی میلے میں بھی شرکت کریں گے، جو 23 جنوری کو یوٹاہ، امریکہ میں منعقد ہوگا، جہاں ان کی نئی فلم Timeless کا پریمیئر ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں