جمیمہ گولڈسمتھ: برطانیہ میں جنسی زیادتی کا بحران تمام کمیونٹیز، نسلوں اور مذاہب تک پھیلا ہوا ہے

جمیمہ گولڈسمتھ: برطانیہ میں جنسی زیادتی کا بحران تمام کمیونٹیز، نسلوں اور مذاہب تک پھیلا ہوا ہے


برطانوی سکرین رائٹر اور فلم پروڈیوسر، جمیمہ گولڈسمتھ نے کہا کہ برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال یا گریمینگ کا مسئلہ ایک وسیع تر مسئلہ ہے جو صرف کسی خاص کمیونٹی تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی تمام کمیونٹیز، نسلی پس منظر اور مذاہب تک پھیل چکی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے والے مردوں کا یہ ایک مشترک دھاگہ ہے۔

جمیمہ نے حالیہ سالوں میں کیتھولک چرچ، برطانوی بورڈنگ اسکولز اور برطانوی ایشیائی گریمینگ گینگز میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے، جن میں کئی سالوں سے چھپے ہوئے کئی واقعات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات اکثر سالوں تک رپورٹ نہیں ہوتے، اور ان پر کارروائی میں ناکامی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں