کرّم کے رہائشی اب بھی امدادی سامان کے منتظر ہیں، کیونکہ امدادی قافلہ ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے بحران زدہ ضلع کے لیے روانہ نہیں ہو سکا۔
یہ قافلہ، جو 4 جنوری کو سامان فراہم کرنے کے لیے روانہ ہونا تھا، آج (منگل) تک تَل میں رکا ہوا ہے کیونکہ تل-پاراچنار روڈ بند ہے۔ اس تاخیر کے سبب سبزیوں، پھلوں اور دیگر غذائی اشیاء کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق، قافلے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چپری چیک پوسٹ سے تاری منگل تک کرفیو نافذ کیا جائے گا، جبکہ ضلع میں دفعہ 144 بھی لاگو کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کُرّم کے متاثرین کو امداد فراہم کرنا عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جبکہ صوبائی مشیر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قافلہ ایک یا دو دن میں روانہ کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق، متاثرین کے گھروں اور دکانوں کا 90 فیصد سروے مکمل کیا گیا ہے، لیکن حملے کے ذمہ داروں کی حوالگی نہ ہونے کی وجہ سے امداد روک دی گئی ہے۔