ڈیلس کے معروف قانون داں نعیم سکھیا کی صاحبزادی ماہا سکھیا کی شادی کی تقریب میں ڈیلس کمیونٹی کی معروف شخصیات کی شرکت



ڈیلس کے معروف قانون داں نعیم سکھیا کی صاحبزادی  ماہا سکھیا کی شادی کی تقریب میں ڈیلاس کمیونٹی کی معروف شخصیات کی شرکت

رپورٹ: منہاج بشیر

ڈیلس: اٹارنی نعیم ہارون سکھیا کی بیٹی ماہا نعیم سکھیا  کی شادی طاہر صہیب قاسم کے ساتھ شاندار طریقہ سرانجام پائی یہ  شاندار تقریب ڈیلس کی مشہور فائف اسٹار ہلٹن ایناٹول ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جسمیں کمیونٹی کی معروف اور نمایاں شخصیات سمیت فیملی فرینڈز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں کی تواضع مختلف انواح و اقسام کے مزیدار کھانوں سے کی گئی، جس نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔ اس موقع پر دلہن ماہا نعیم سکھیا کی جانب سے انکے والدین اٹارنی  نعیم سکھیا  اور کوثر سکھیا جبکہ دولہا طاہر صہیب قاسم کی جانب سے انکے والدین محمد اور افشاں قاسم نے آنے والے تمام مھمانوں سے اظہار تشکر کیا۔

تقریب کے دوران مہمانوں کو دلہا دلہن اور ان کے والدین کے ساتھ یادگار لمحات گزارنے کا موقع ملا۔

یہ تقریب نہ صرف خاندان کے لیے بلکہ کمیونٹی کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ تھا، جہاں محبت اور خوشی کی فضاء نے سب کو محظوظ کیا۔

Screenshot

جاگو ٹائمز نیوز ڈیلس کے سی ای او راجہ زاہد اختر خانزادہ انکی اہلیہ ڈاکٹر نسرین خانزادہ کا اور دلہا دلہن اور ان کے والدین کے ہمراہ ایک یادگار تصویر بنوائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں