لاس ویگاس کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ہونے والے ٹیسلا سائبرٹرک دھماکے کے ملزم کو امریکی فوجی میتھیو لائیولس برگیر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لائیولس برگیر نے اکیلے یہ حملہ کیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق، لائیولس برگیر نے منہ میں گولی مار کر اپنی جان لی۔ دھماکے کے وقت وہ سائبرٹرک کے اندر موجود تھا جب گاڑی میں موجود گیس کے کین اور آتشبازی کے پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ لائیولس برگیر نے 30 دسمبر کو دو نیم خودکار پستول قانونی طور پر خریدے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے پاس فوجی شناخت، پاسپورٹ، آئی فون اور کریڈٹ کارڈز بھی پائے گئے۔
لائیولس برگیر، جو کہ امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ کا حصہ تھا، پانچ بار افغانستان میں جنگی مشن پر بھیجا گیا تھا اور اس نے بہادری کے لیے بروز اسٹار اور آرمی کمیشن ایوارڈ حاصل کیے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکے اور نیو اورلینز میں ہونے والے ٹرک حملے کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا گیا، لیکن تحقیقات جاری ہیں۔