عاقب جاوید نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے علیحدہ ٹیمیں بنانے پر زور دیا

عاقب جاوید نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے علیحدہ ٹیمیں بنانے پر زور دیا


پاکستان کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جمعرات کو ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ایک پوڈکاسٹ جاری کیا، جس میں عاقب جاوید، ریڈ بال کے کپتان شان مسعود، اور وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان نے شرکت کی۔

عاقب جاوید نے کہا:
“چیمپئنز ٹرافی کے دوران گھریلو حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا:
“ایک کھلاڑی کو پورے سال کھیلانے کا طریقہ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ لوگ مسلسل شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔”

شان مسعود نے کہا کہ:
“گھریلو گراؤنڈز پر اچھی وکٹوں کی تیاری کی کوشش کی گئی، جو اسپنرز کے لیے موزوں ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیریز میں کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب، محمد رضوان نے مانا کہ گزشتہ سال (2024) گرین شرٹس کے لیے چیلنجنگ رہا۔ انہوں نے ٹیم کی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی کو سراہا اور آئندہ ایونٹس میں بہتر کارکردگی کا عزم ظاہر کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں