ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ نے ورجینیا میں ہونے والی میٹ اینڈ گریٹ کو آخری لمحے میں منسوخ کر دیا ہے۔
ورجینیا میٹ اینڈ گریٹ کی منسوخی
آرگنائزرز کی پریس ریلیز کے مطابق، دونوں اداکاروں نے تھکاوٹ، صحت کی خرابی اور پچھلے ایونٹس کے دوران منفی تجربات کے باعث یہ فیصلہ کیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “اداکاروں نے تھکاوٹ، غیر معمولی محسوس ہونے، پچھلے ایونٹس کے منفی تجربات اور ورجینیا ایونٹ سے کم توقعات کی وجہ سے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ذاتی فیصلے کو ان کی فلاح کی ترجیح دیتے ہوئے ان کے انتظامیہ نے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔”
یہ فیصلہ ہانیہ کے ڈلاس میٹ اینڈ گریٹ کے بعد آیا، جہاں وہ اچانک تقریب سے چلی گئیں جس پر حاضرین میں مایوسی پھیل گئی تھی۔ ہانیہ نے بعد میں انکشاف کیا کہ ایک آرگنائزر نے ان کی خاتون منیجر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔