مرغی کی قیمت میں اضافے سے بریانی کی قیمتوں میں اضافہ

مرغی کی قیمت میں اضافے سے بریانی کی قیمتوں میں اضافہ


مقامی شہریوں نے حکام سے مرغی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی

ملتان میں مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بریانی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اتوار کو سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق، مرغی کی قیمت، جو ایک ہفتہ پہلے 400 روپے فی کلو تھی، اب بڑھ کر 530 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ نتیجتاً 14 کلو کی بریانی پتیلی کی قیمت 11,000 روپے سے بڑھ کر 13,000 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی رہائشی اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک گاہک نے قیمتوں میں اضافے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میرے کزن کی شادی پچھلے ہفتے تھی اور ہم نے 10 بریانی پتیلیاں 110,000 روپے میں منگوائی تھیں۔ اب وہی آرڈر 135,000 روپے کا ہو رہا ہے۔ ہم نے بمشکل پیسے جمع کیے تھے۔”

مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت بریانی کے کاروبار کرنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

بریانی شاپ کے مالک محمد احمد نے کہا، “ہم ایک ہفتہ پہلے 400 روپے فی کلو مرغی خرید رہے تھے، لیکن اب قیمت 510 سے 520 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ظاہر ہے جب مرغی کی قیمت بڑھتی ہے تو بریانی کی پتیلی کی قیمت میں 1,500 سے 2,000 روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے۔”

مقامی شہریوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ مرغی کی قیمتوں کو کم کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں