طیارہ حادثے میں کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

طیارہ حادثے میں کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا


بزرگ کی ویڈیو میں حادثے سے قبل کلمہ پڑھتے ہوئے مناظر سامنے آئے، طیارے کے حادثے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو بھی وائرل

باکو (مانیٹرنگ ڈیسک): جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔ آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، آذربائیجان کی ایک پرواز جو قازقستان کے قریب گر کر تباہ ہوئی، اس میں سوار ایک مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ اس مسافر کو حادثے میں صرف معمولی خراشیں آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایک ویڈیو وہ ہے جس میں مسافر کو حادثے سے قبل کلمہ شہادت اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے ریکارڈ کی تھی، جسے انہوں نے آخری پیغام سمجھ کر بھیجا۔ دوسری ویڈیو میں طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے اور واقعے کی تفصیلات بیان کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آذربائیجان ایئرلائن کا طیارہ دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی کی طرف روانہ تھا، جب یہ قازقستان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں 38 مسافر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 29 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

سوشل میڈیا پر حادثے میں بچنے والے مسافر کی ہمت اور ایمان کی تعریف کی جا رہی ہے، اور ان کی ویڈیوز دیکھ کر لوگوں میں اللہ پر بھروسے کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے


اپنا تبصرہ لکھیں