کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے خاتون کی ہلاکت کے بعد پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی سوہراپ گوٹھ سے مجاہد کالونی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ تیز رفتار بس نے عائشہ منزل کے فلائی اوور سے آ کر ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بیوی بشریٰ موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ شوہر بھی زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اور مشتعل عوام نے بس کو آگ لگا دی۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔