نئی بالی ووڈ اداکارہ نتانشی گویل نے اپنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کے جذباتی بریک ڈاؤن سین کی تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور کیارا اڈوانی جیسی مشہور اداکاراؤں کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر یہ سین کیا۔
نتانشی نے کہا:
“میں نے دیپیکا کی ‘چیپک’، عالیہ کی ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ اور کیارا کی ‘کبیر سنگھ’ جیسی فلموں میں ان کے جذباتی مناظر کو دیکھا۔ ان کی پرفارمنس میں گہرائی اور سچائی نے مجھے یہ سمجھنے میں مدد دی کہ ایک حقیقی بریک ڈاؤن سین کیسا ہونا چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ہدایتکار نے انہیں “خود پر یقین” رکھنے کی ترغیب دی اور یہ سبق دیا کہ جذباتی مناظر کی اصل طاقت ایماندار اداکاری میں ہے۔