شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز


پاکستانی اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا شاندار آغاز ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے ان تقریبات کو مزید رنگین بنا دیا۔

شہریار منور، جو اپنی لاجواب اداکاری کے لیے مشہور ہیں، اپنی نجی زندگی کو لے کر کافی محتاط رہے ہیں، تاہم ان کی شادی کی خبریں مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنیں۔

ویڈیو کلپس میں شہریار اور ماہین کو روایتی ملبوسات میں خوشی اور محبت کے رنگ بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی شادی کی تقریبات میں مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جبکہ مداح بھی جوڑے کو زندگی کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں