وکرانت میسی نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے اداکاری سے وقفے کے اعلان پر وضاحت پیش کی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ان کا یہ وقفہ عارضی ہے اور وہ جلد اپنے پروجیکٹس کے ساتھ واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر لیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں اور اپنے ذہنی سکون کو بحال کر سکیں۔ وکرانت نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اداکاری سے دور نہیں جا رہے بلکہ یہ ایک مختصر بریک ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی واپسی کر سکیں۔