بلوچستان کے اورمارہ بیچ پر مہاجر پرندوں کے جھنڈوں کی آمد نے ساحل کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ پرندے ہر سال سردیوں کے موسم میں یہاں آتے ہیں، اور ان کی موجودگی قدرتی حسن کے دلدادہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقام ماحولیاتی توازن کے لیے نہایت اہم ہے اور ان پرندوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔