جاناتھن ٹروٹ 2025 تک افغانستان کے ہیڈ کوچ رہیں گے

جاناتھن ٹروٹ 2025 تک افغانستان کے ہیڈ کوچ رہیں گے


 افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جاناتھن ٹروٹ نے 2025 تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کی دو سال اور چھ ماہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کو ایک سال کی توسیع دی ہے۔ ٹروٹ کی قیادت میں ٹیم نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں