حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جلد مذاکرات کا آغاز متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کی ممکنہ راہ پر تبادلہ خیال کیا۔