پاکستان کے فاسٹ بولر حارث راؤف کو نومبر 2024 کے لیے آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخی ایک روزہ کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کیں، جس میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دی۔ حارث راؤف نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ان کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔ وہ بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسین سے سخت مقابلے میں ہیں۔