عدیل بزئی کی قومی اسمبلی رکنیت بحال

عدیل بزئی کی قومی اسمبلی رکنیت بحال


سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عدیل بزئی کی قومی اسمبلی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے انہیں پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا تھا۔ تین رکنی بینچ نے مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا اور معاملے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں