مشہور گلوکارہ اور اداکارہ اریانا گرانڈے نے فلم “وِکڈ” کی تشہیر کے دوران اپنے ساتھ ہونے والی عوامی تنقید پر بات کی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ظاہری شکل پر کی جانے والی مسلسل تنقید ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے۔
اریانا نے کہا کہ عوامی تبصرے کسی کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی پیمانے پر ہوں۔ انہوں نے کہا، “دوسروں کی ظاہری حالت پر تبصرہ کرنے کی روایت کو ختم کرنا ضروری ہے۔” ان کی فلمی ساتھی سنتھیا ایریوو نے بھی آن لائن ہراسمنٹ کی مذمت کی اور اس کے خطرات پر بات کی۔