چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل وینیو فارمولے پر اتفاق کر لیا

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل وینیو فارمولے پر اتفاق کر لیا


پاکستان اور بھارت کے درمیان 2025 چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تنازعہ کے حل کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی تھی، جس میں بھارت کے میچز پاکستان میں نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں گے، اور پاکستان کے میچز بھارت میں بھی یہی معاملہ ہوگا۔ بھارت نے اس تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

بات چیت میں بڑی پیش رفت اس وقت ہوئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے اصولی طور پر اس ماڈل کو تسلیم کیا۔ اب 2025 چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور یو اے ای میں ہوگی، جبکہ بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ اس معاہدے کا اطلاق تمام آئی سی سی ایونٹس پر 2027 تک ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ اسے اس معاہدے کی تحریری ضمانت چاہیے تاکہ آئندہ کسی قسم کی پیچیدگیاں نہ ہوں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس معاہدے کو میزبان معاہدے کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں