اسلام آباد: شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں نے حکومتی فورسز کو شکست دے کر شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ اسد کا دور مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
اس واقعے کے فوراً بعد، اطلاعات کے مطابق بشار الاسد دمشق سے روانہ ہو گئے اور ان کی منزل ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ دمشق کے مرکزی چوراہوں پر جشن کا سماں تھا جہاں ہزاروں افراد نے آزادی کے نعرے لگائے۔
اس دوران، اہم شہر حلب اور حمص میں بھی باغیوں کا قبضہ مضبوط ہو چکا ہے، جس سے اسد کی حکومت کے سقوط کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔