عمران خان کی رہائی کے لیے حکومتی پیشکش کا انکشاف

عمران خان کی رہائی کے لیے حکومتی پیشکش کا انکشاف


لاہور: عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ایک معاہدہ پیش کیا تھا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم کی رہائی کے بدلے سنگجانی میں دھرنا دینے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کیسز میں تاخیر جان بوجھ کر کی جا رہی ہے، اور ان کے خلاف الزامات بغیر شواہد کے لگائے گئے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کا آخری موقع دیا ہے۔

جج نے تبصرہ کیا کہ کیسز کی تاخیر غیر ضروری ہے اور پولیس کو جلد از جلد کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ وہ جیل میں تھیں جب ان کا نام کچھ نئے کیسز میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ممکن کیسے ہے؟


اپنا تبصرہ لکھیں