کراچی میں سرد موسم کی آمد، بلوچستان میں پارہ منفی درجات پر

کراچی میں سرد موسم کی آمد، بلوچستان میں پارہ منفی درجات پر


کراچی: کراچی کے شہری سردی کی پہلی جھلک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جہاں درجہ حرارت پچھلے دنوں کے مقابلے میں نمایاں کمی کے ساتھ 12.7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک متوقع ہے۔

ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جبکہ قلات اور مستونگ میں یہ بالترتیب منفی 7 اور منفی 3 تک پہنچ گیا۔

شمالی اور وسطی بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی جمنے لگا ہے، اور غیر اعلانیہ گیس و بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہلکی سردی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے رات کے وقت 7-9 ڈگری تک درجہ حرارت گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جمعے کے روز بھی بارش اور برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی، جو اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں