لاہور: معروف اداکارہ عاصمہ عباس نے حالیہ انٹرویو میں شادی شدہ خواتین کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کی ہر چھوٹی بڑی بات اپنی ماں کے ساتھ شیئر نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ازدواجی مسائل کو خود ہی حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ گھر کا ماحول خوشگوار رہ سکے۔ عاصمہ نے کہا کہ غیر ضروری معاملات ماں کو بتانے سے غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، جو کہ رشتے پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔