ورلڈ بینک نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی مدد کے لیے 100 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کا مقصد 78 ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی استحکام، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی لچک کو بہتر بنانا ہے۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا کہ یہ فنڈنگ ان ممالک کے لیے ہوگی جو اس وقت شدید اقتصادی بحران کا شکار ہیں۔ ان ممالک کو مختلف منصوبوں کے لیے مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے معاشی حالات کو بہتر بنا سکیں اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔
یہ امداد خاص طور پر افریقہ کے ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگی، کیونکہ گزشتہ دہائی کے دوران آئی ڈی اے کے تقریباً دو تہائی فنڈز افریقہ کے ممالک کو دیے گئے ہیں۔ امریکہ، جاپان اور یورپی ممالک نے اس امداد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔