کاروباراسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے طے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا رحجان ملا جلا رہا۔ بدھ کے روز 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد انڈیکس 93,355 پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے بینڈ میں حرکت کرتا رہا، اور اس کی بلند ترین سطح 93,803 رہی۔

آج کے کاروبار میں 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا، جن کی مجموعی مالیت 31 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اس کے علاوہ، مارکیٹ کی کپیٹلائزیشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 12 ہزار 51 ارب روپے تک پہنچ گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں