اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکوں کو 3 ہزار ارب روپے سے زائد رقم فراہم کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق، بینکوں کو مجموعی طور پر 3 ہزار 89 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ روایتی بینکوں کو 15.04 فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے 7 دن کے لیے اور 871 ارب روپے 28 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
اسلامی بینکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 161.5 ارب روپے 7 دن کے لیے دیے گئے ہیں۔