آسٹریلیا سے ٹی20 سیریز، 6 کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں جاری


آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کا کراچی میں تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں 6 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کیمپ 6 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں جہانداد خان، عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان حصہ لے رہے ہیں۔

کیمپ کے 6 نومبر کو اختتام کے بعد کھلاڑی 3 روز آرام کریں گے، جس کے بعد یہ 10 نومبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 14 تا 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں