رانا نوید الحسن افغانستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر


پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن افغانستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے۔ 

اس حوالے سے اپنے بیان میں رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلیے پُرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افغان انڈر19 ٹیم کو بطور بولنگ کوچ کو جوائن کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان انڈر 19 ٹیم یو اے ای میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گی۔ جو پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جائے گی۔

علم میں رہے کہ رانا نوید الحسن افغانستان کے نیشنل ہائی پرفارمنس بولنگ کوچ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں