امیت شاہ کیخلاف الزامات پر بھارت کا کینیڈا سے سخت احتجاج


کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ کے بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے کینیڈین شہریوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دینے کے بیان پر بھارت کا باضابطہ ردِعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے خلاف بے بنیاد الزامات پر کینیڈا سے سخت احتجاج کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو بے بنیاد الزامات لیک کرنے کے کینیڈین اقدام کے دو طرفہ تعلقات کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ موریسن نے قومی سلامتی کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے ہی امریکی اخبار میں امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی۔

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کم از کم 4 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا بھی کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے واقعے کو سنگین معاملہ قرار دے چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں