ڈونلد ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قرار دے دیا


امریکی صدارتی انتخابات میں چار دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دے دیا۔

ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائیں گے، چاہے خواتین ان سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیا اور کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

علاوہ ازیں امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کچرا قرار دینے پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دیا تو وہ خود کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا کر بیٹھ گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں