کے پی حکومت کا پی آئی اے نجکاری بولی میں دلچسپی کا اظہار، وفاقی وزیر نجکاری کو خط


خیبر پختونخوا حکومت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

کے پی انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر پی آئی اے کی نجکاری بولی میں شرکت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پی آئی اے قومی ایئرلاٸن ہے اور اس کے اثاثے قوم کیلٸے اہمیت رکھتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر خط لکھا جا رہا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پحتونخوا حکومت بلیو ورلڈ کنسورشیم کی 10 ارب کی بولی سے زیادہ بولی کیلٸے تیار ہے۔

خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ہمیں جلد موقع دیا جائے گا تاکہ اپنی تجاویز کیساتھ آپ کی ٹیم سے مل سکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں